پاکستان میں کرونا کا کیس رپورٹ
ملتان نشتر اسپتال میں احتیاطی تدابیر سخت کردی گئیں
ویب ڈیسک
|
7 May 2024
پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد طبی ماہرین شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والے شہری کو بخار اور دیگر علامات کے بعد ڈاکٹرز نے کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔
ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر انکشاف ہوا کہ 34 سالہ عبدالمجید جتوئی کورونا کا شکار ہوگیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹرز نے مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ہے جبکہ نشتر اسپتال میں انتظامات اور احتیاطی تدابیر سخت کردی ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اُسے شدید نقاہت ہے جبکہ اُس کے گھر کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔
Comments
0 comment