پاکستان میں پولیو کا 24واں کیس سامنے آگیا
بچے کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے
ویب ڈیسک
|
28 Sep 2024
پاکستان میں رواں سال کا 24واں پولیو کیس بھی سامنے آگیا ہے۔
اس بات کی تصدیق قومی اداری صحت نے کی اور بتایا کہ متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے ہے۔
جس بچے کو پولیو کی تشخیص ہوئی اس کی ماہ 29 ماہ ہے، اور ضروری ٹیسٹوں کے بعد اسے پولیو کی تشخیص ہوئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کا جسم پولیو کے باعث مفلوج ہوگیا ہے۔
اس کیس کے بعد سندھ سے رواں سال میں اب تک کا رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں کیس ہے۔
ادھر قومی اداری برائے انسداد پولیو کی ترجمان عائشہ فاروق نے کہا کہ ہے وائرس کی روک تھام کیلیے جامع پلان تیار کرلیا ہے، ہائی رسک اضلاع میں ہر صورت بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment