پاکستان میں پولیو کا 70واں کیس کراچی سے سامنے آگیا
کراچی کے ضلع شرقی سے یہ کیس رپورٹ ہوا
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2025
پاکستان میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آگیا اور یہ پریشان کن صورت حال ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والے بچے کو پولیو وائر ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کراچی کے مذکورہ ضلع سے دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس کیس پر 21 دسمبر کو کام شروع ہوا اور رپورٹس آج آنے پر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 کا تعلق بلوچستان سے، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔
Comments
0 comment