پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہوگئی

ڈی آئی خان سے نیا کیس رپورٹ ہوا، سب سے زیادہ 20 مریض بلوچستان سے ہے
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 68 ہوگئی

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئیں۔

نیا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے سامنے آیا جس کی لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے بعد ڈی آئی خان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 10 جبکہ ملک بھر میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 68 تک پہنچ گئی۔

رواں سال میں اب تک سب سے زیادہ 27 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے جبکہ 20 خیبرپختونخوا اور 19 سندھ سے سامنے آئے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!