پاکستان میں پولیو کی سب سے خطرناک قسم کے تین کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو کی سب سے خطرناک قسم کے تین کیسز سامنے آگئے

تین کیسز کے بعد رواں سال متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 59 تک پہنچ گئی
پاکستان میں پولیو کی سب سے خطرناک قسم کے تین کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک

|

3 Dec 2024

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں مزید تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی ضلع کیماڑی اور کشمور سے ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق یہ تینوں کیسز پولیو وائرس ٹائپ 1 وائلڈ کے ہیں، جو پولیو کی سب سے خطرناک قسم تصور کی جاتی ہے۔

رواں سال بلوچستان سے سب سے زیادہ 26 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا سے 16، سندھ سے 15، اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ای او سی نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کو بروقت پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!