پاکستان میں سالانہ 75 ہزار بچے دل کی پیچیدہ بیماری کے ساتھ پیدا ہونے کا انکشاف

پاکستان میں سالانہ 75 ہزار بچے دل کی پیچیدہ بیماری کے ساتھ پیدا ہونے کا انکشاف

یہ اعداد و شمار مقامی طبی ماہرین نے جاری کیے ہیں
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار بچے دل کی پیچیدہ بیماری کے ساتھ پیدا ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2024

طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے پیدائشی طور پر دل کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز (بچوں کے دل کے آپریشنز) کی تعداد بہت کم اور وسائل و ٹیکنالوجیز نہیں ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کی پیچیدہ سرجریز ملک میں ریفر نہیں کی جاتیں۔

ان میں ایک پیچیدہ سرجری وہ ہے جس میں پیدائشی طور پر جسم سے باہر نشو نما پانے والے دل کو اس کی اصل جگہ پر مقررہ وقت میں فکس کیا جائے۔

اس بیماری کو شعبہ طب کی زبان میں ایکٹوپیا کارڈس کہا جاتا ہے جس کا صحیح وقت پر علاج نہ ہونے سے بچوں کی اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!