پاکستان میں ٹیلی میڈیسن سروس شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
11 Apr 2025
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انٹرنیشنل ہسپتال اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل میڈیسن کمپلیکس (آئی ایچ آئی ٹی سی) اسلام آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہیں ادارے کے افعال اور موجودہ سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر صحت نے کہا کہ "265 بستروں پر مشتمل یہ ایک مکمل ہسپتال ہے، جس میں 5 بڑے آئی سی یو وارڈز موجود ہیں، جو کسی بڑے طبی ادارے کی پہچان ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "بدقسمتی سے یہ ادارہ 2023 سے غیر فعال ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "انشاءاللہ، یہاں سے ٹیلی میڈیسن کا پہلا بڑا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ دور حاضر میں ٹیلی میڈیسن صحت کے شعبے کا ایک ناگزیر حل بنتا جا رہا ہے۔"
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، حکومت اس ہسپتال کو دوبارہ فعال بنانے اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنا اس منصوبے کا اہم مقصد ہے۔
Comments
0 comment