پاکستان میں ایم پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پاکستان میں ایم پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

منکی پوکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جبکہ یہ اس سال منکی پوکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔
پاکستان میں ایم پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Webdesk

|

19 Dec 2024

اسلام آباد: پاکستان میں ایم پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خلیجی ملک سے اسلام اباد آنے والے 32  سالہ نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منکی پوکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جبکہ یہ اس سال منکی پوکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔

 وفاقی حکام کے مطابق منکی پوکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ شخص کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر سے ہے، متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!