پنجاب میں ڈینگی وائرس بے قابو
چوبیس گھنٹوں میں مزید کیسز رپورٹ، راولپنڈی سب سے زیادہ متاثر
ویب ڈیسک
|
4 Nov 2024
پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
راولپنڈی سے 105 اور لاہور سے 4 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اٹک، ملتان، خانیوال، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
ڈینگی وائرس کیسے پھیلتا ہے؟
ڈینگی وائرس ایک مچھر کی کاٹنے سے انسانی جسم میں پھیلنے والے زہر کیوجہ سے پھیلتا ہے، جس کی وجہ سے بخار، نقاہت، کمزوری اور سب سے بڑھ کر جسم میں وائٹ سیل کے خلیات کم ہو جاتے ہیں۔
Comments
0 comment