پنجاب میں نمونیا بے قابو، 32 روز میں 300 سے زائد بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیا بے قابو، 32 روز میں 300 سے زائد بچے جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 7 بچے دم توڑ گئے
پنجاب میں نمونیا بے قابو، 32 روز میں 300 سے زائد بچے جاں بحق

Webdesk

|

3 Feb 2024

پنجاب میں نمونیا کی وبا بدستور بے قابو ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 بچے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نمونیا کی وبا کے باعث مزید سال بچے انتقال کرگئے۔

لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 اموات اور 3 ہزار 520 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب بھر میں نمونیہ سے رواں سال 303 اموات ہوئیں جبکہ 18 ہزار 804 کیسز سامنے آئے۔

لاہور میں ایک روز میں 178 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں نمونیہ کے 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں نمونیہ سے ایک بچہ جبکہ دیگر علاقوں میں چھ بچے جاں بحق ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!