پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے

پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے

سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف تھا
پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے

Webdesk

|

13 May 2025

کراچی میں اپریل کی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران 37 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔

سندھ کے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں رواں سال دوسری مہم میں37 ہزار سے زائد بچے انسدادِ پولیو قطرے نہ پی سکے جبکہ 20 لاکھ 66 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف تھا جبکہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 88 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 اپریل تک جاری تھی، اپریل کی انسدادِ پولیو مہم گزشتہ پولیو مہم کے مقابلے میں بہتر رہی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے والدین کے انکار کی شرح کم ہوئی ہے۔رواں سال کی تیسری قومی انسدادِ پولیو مہم 26 مئی تا یکم جون جاری رہے گی، ملک بھر میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

ای او سی کا کہنا ہے کہ دوسری مہم میں رہ جانے والے بچوں کو تیسری مہم کے دوران خصوصی طور پر انسدادِ پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!