قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

تین سال کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد قلعہ سیف اللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا کیس ہے۔
قلعہ سیف اللہ سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

Webdesk

|

5 Nov 2024

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا، جس کے بعد ملک بھر میں تعداد 46 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تین سال کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد قلعہ سیف اللہ سے رواں سال رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا کیس ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 23 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، صوبہ سندھ سے 12، کے پی سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔اس سال ملک میں کیسز کی کل تعداد 46 ہوگئی۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!