قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

ریکارڈ جمع نہ کرانے اور افسران کی عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے نوٹس جاری کردیا۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

Webdesk

|

6 Aug 2024

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب روپے کی کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکارڈ جمع نہ کرانے اور افسران کی عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے نوٹس جاری کردیا۔

نیب نے انکوائری کے لیے این آئی سی وی ڈی کے افسران کو طلب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی اور محکمہ صحت سے ریکارڈ مانگ لیا۔

این آئی سی وی ڈی کے فنڈز، ملازمین کی بھرتی اور سیلری کی مد میں مبینہ کرپشن کی گئی جبکہ اسپتال انتظامیہ سے بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!