شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا ہوگئے، اسپتال میں داخل
شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اُن کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق بتادیا گیا ہے۔
Webdesk
|
19 Sep 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مرورت کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، اُن کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق بتادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں۔ مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
Comments
0 comment