سالوں تک خون عطیہ کر کے 24 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے والے بزرگ انتقال کرگئے

سالوں تک خون عطیہ کر کے 24 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے والے بزرگ انتقال کرگئے

جیمز ہیریسن 88 برس کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال کرگئے
سالوں تک خون عطیہ کر کے 24 لاکھ بچوں کی زندگیاں بچانے والے بزرگ انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

دنیا کے سب سے بڑے خون عطیہ کنندہ جیمز ہیریسن انتقال کر گئے جنہوں نے 24 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے دنیا میں سب سے زیادہ خون کا عطیہ دینے والے جیمز ہیریسن 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے اپنے بلڈ پلازما کے ذریعے 24 لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا جس کی بنیاد پر انہیں گولڈن آرم کے لقب سے نوازا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جیمز ہیریسن  کے خون میں ایک نایاب اینٹی باڈی اینٹی ڈی موجود تھی جس کی مدد سے حاملہ خواتین کیلیے دوا تیار کی جاتی ہے اور اس خون کی مدد سے مادر رحم میں موجود بچے پر حملے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

آسٹریلین ریڈ کراس بلڈ سروس کے مطابق جیمز ہیریسن نے 14 سال کی عمر میں سینے کی سرجری کے بعد زندگی بھر خون عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے 18 سال کی عمر میں بلڈ پلازما کا عطیہ دینا شروع کیا اور 81 سال کی عمر تک ہر دوسرے ہفتے عطیہ کرتے رہے۔  

2005 میں، جیمز ہیریسن نے سب سے زیادہ بلڈ پلازما عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو 2022 تک ان کے نام رہا۔ اس کے بعد یہ ریکارڈ ایک امریکی شخص نے توڑ دیا۔  

جیمز ہیریسن کی بیٹی ٹریسی نے بتایا کہ ان کے والد کو لاکھوں زندگیاں بچانے پر بہت فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیمز ہیریسن کا یہ کارنامہ ان کی انسان دوستی اور بے لوث خدمت کی عکاسی کرتا ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!