سندھ میں خناق تیزی سے پھیلنے لگا، 160 کیسز رپورٹ
Webdesk
|
22 Oct 2024
کراچی: سندھ میں خناق تیزی سے پھیلنے لگا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال سندھ میں خناق کے 160 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
سیکرٹری جنرل پاکستان پیڈیرک ایسوسی ایشن ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق سندھ میں خناق سے اس سال 28 اموات واقع ہوئیں، خناق ایک انتہائی خطرناک مرض ہے۔
انہوںنے بتایا کہ خناق کا پھیلا ئوطوفانی رفتار سے ہوتا ہے، خناق کورونا وائرس کے مقابلے میں تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے، لیکن خناق کی موثرویکسین موجود ہیں۔
ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق خناق کو ویکسین کے ذریعے باآسانی روکا جاسکتا ہے، ویکسین لگانے کے بعد مرض رک جاتا ہے، خناق 20 سے 30 سالوں سے پاکستان میں نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خناق نے آتے ساتھ کے پی کے، پنجاب اور سب سے زیادہ سندھ کو متاثر کیا ہے، خناق سے بچائو کیلئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، چھ، دس اور چودہ ہفتے کے بچوں کو خناق کا ٹیکا لگایا جاتا ہے۔
ڈاکٹر خالد شفیع نے کہا کہ ویکسین لگنے سے بیماری کا خدشہ 99.9 فیصد ختم ہوجاتا ہے، خناق بچوں کا مرض ہے جو اب بڑوں کو بھی ہورہا ہے، سندھ میں بڑے بھی اس مرض میں مبتلا ہورہے ہیں اگر چہ انکی تعداد کم ہے۔
انہوںنے کہاکہ جنہیں حفاظتی ٹیکے لگے ہیں وہ ایک بوسٹر لگوالیں تو انکی قوت مدافعت بڑھ جائے گی، خناق کو مکمل کنٹرول کیا جاسکتا ہے،خناق کا ایک بھی کیسز ہمارے ملک میں نہیں ہونا چاہیئے۔
Comments
0 comment