طبی سہولیات دہلیز پر، گورنر کا میڈیکل ایپ لانچ کرنے کا اعلان

طبی سہولیات دہلیز پر، گورنر کا میڈیکل ایپ لانچ کرنے کا اعلان

12ہزار بچوں کے لئے فری بریک فاسٹ شروع کرنے جارہے ہیں
طبی سہولیات دہلیز پر، گورنر کا میڈیکل ایپ لانچ کرنے کا اعلان

Webdesk

|

13 Jun 2024

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جلد ایک میڈیکل ایپ لانچ کرنے جارہے ہیں جس کے تحت لوگوں کو میڈیکل کی سہولت ان کے گھروں کی دہلیز پر میسر ہوں گی۔

12ہزار بچوں کے لئے فری بریک فاسٹ شروع کرنے جارہے ہیں اور روزگار اسکیم کے تحت ان نوجوانوں کو رقم فراہم کریں گے جو اچھا بزنس پروپوزل بناکر لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادر جنرل ہسپتال کے نیو گائنی بلاک کے افتتاح کے موقع پر کیا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانا وقت کی ضرورت ہے یہ ہمارا عزم ہونا چاہئے کہ ہم اپنے وطن اپنے صوبہ اور اپنے شہر کے لئے ہر ممکن کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ مجھے بتایا کہ اسپتال کو ٹریفک کی روانی ، بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ درپیش ہے اس ضمن میں یقین دلاتا ہوں کہ ان مسائل کے حل کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک ، کے الیکٹرک کے سی ای او اور کراچی میونسپل کارپوریشن سے بات کروں گا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کھارا در ہسپتال اپنے نظریہ کے مطابق مستحقین کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کررہا ہے جو عوام کو درپیش مسائل میں ایک سہولت کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے اس اسپتال کا دورہ کیا تھا اس ہسپتال کو قائم ہوئے سو برس مکمل ہوچکے ہیں، یہ اسپتال خودمختار ہے مگر حکومت کو ان جیسے اسپتالوں سے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں 25 فیصد مفت علاج کیا جاتا ہے اگر اس ہسپتال کو کچھ فنڈز ملیں تو یہ 40 فیصد تک مریضوں کو مفت علاج فراہم کرسکیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ امید ہے کہ بجٹ عوام دوست ثابت ہوگا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے طلبامیں لیپ ٹاپ اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کو کھارادر جنرل ہسپتال کے سی ای او نے بریفنگ بھی دی گئی۔ تقریب کے اختتام پر بشیر جان محمد نے گورنر سندھ کو شیلڈ پیش کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!