ویکسین نہ لگوانے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ

ویکسین نہ لگوانے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ

واضح رہے کہ دنیا بھر سے عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔
ویکسین نہ لگوانے والے عازمین کے حج پرمٹ منسوخ

Webdesk

|

9 Jun 2024

ریاض:سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ 90 فی صد اندرون ملک سے حج کے خواہش مند عازمین نے ویکسینیشن کے لیے خصوصی احتیاطی صحت کے تقاضے پورے کیے ہیں جس کے بعد ان کی طرف سے حجاج کرام کو کوئی طبی خطرہ لاحق نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکانئوٹ کے ذریعے مزید کہا کہ مملکت کے اندر سے عازمین کی ایک محدود تعداد نے ویکسین لگوانے کا عمل مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے حج پرمٹ منسوخ کر دئیے گئے۔

وزارت حج نے باقی مقامی عازمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے حج پرمٹ کی منسوخی سے بچنے کے لیے جلد سے جلد نیسیریا میننجائٹس کی ویکسین حاصل کریں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے عازمین حج کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!