ایبولا وائرس 84 زندگیاں نکل گیا، کیسز مزید بڑھ گئے
Webdesk
|
7 Jun 2026
کانگو: عالمی ادار صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ وسطی افریقہ میں ایبولا وائرس کے حالیہ پھیلا سے ہلاکتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 471 ہو گئی ہے۔
ادارے کے مطابق جمہوریہ کانگو میں 452 مصدقہ کیسز اور 82 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ ہمسایہ یوگنڈا میں 19 کیسز اور دو اموات سامنے آئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صرف ایک دن میں 100 نئے کیسز اور 20 اموات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جس کے بعد وبا کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کو بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی قرار دے دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ تاریخ کی بڑی وباں میں شامل ہو سکتی ہے۔
امریکی ادارے سی ڈی سی کے ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ موجودہ صورتحال 2014 کی مغربی افریقہ کی وبا جیسی شکل اختیار کر سکتی ہے. جس میں 28 ہزار سے زائد کیسز اور 11 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی تھیں۔
ماہرین کے مطابق ایبولا قریبی رابطے اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے اور گزشتہ 50 برسوں میں افریقہ میں 15 ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے۔یہ وبا 15 مئی کو شمال مشرقی کانگو میں سامنے آئی تھی. تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وائرس اس سے قبل بھی خاموشی سے پھیل رہا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت اس وائرس کی اس مخصوص قسم کے لیے کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج دستیاب نہیں۔
ادھر ڈبلیو ایچ او اور افریقی سی ڈی سی نے آئندہ چھ ماہ کے لیے 518 ملین ڈالر کے ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا ہے.جس کا مقصد نگرانی، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور انفیکشن سے بچا کے اقدامات کو بہتر بنانا ہے۔
Comments
0 comment