ایک بار ہنسنے سے کتنی بیماریاں کم ہوتی ہیں؟ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ایک بار ہنسنے سے کتنی بیماریاں کم ہوتی ہیں؟ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

یہ بات دو مختلف مطالعوں میں ثابت ہوچکی ہے
ایک بار ہنسنے سے کتنی بیماریاں کم ہوتی ہیں؟ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2023

کیا آپ جانتے ہیں کہ دن بھر میں کئی بار ہنسنا یا مسکرانا نہ صرف آپ کے موڈ کو بہتر بناتا ہے بلکہ بہتر صحت میں بھی معاون ہوتا ہے، درحقیقت تحقیقی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہنسی ہماری صحت اور شخصیت دونوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آکسفورڈ اکیڈمک جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں میں سماجی روابط قائم کرنے کے لیے ہنسی بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہنسی بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

اس ساری صورت حال میں اچھی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہنسنی بغیر کسی قیمت کے ہی فائدے دیتی ہے۔

ذہنی تناؤ میں کمی

ماہرین کے مطابق ہنسنے سے ذہنی اور جسمانی تناؤ کی کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ یہ مایوسی، ذہنی تناؤ یا اضطراب کے احساسات کا مقابلہ کرنے کا قدرتی طریقہ بھی ہے۔

دماغی صحت

ہنسی کو اپنے معمول کے حصے کے طور پر رکھنا نہ صرف علمی افعال کو بڑھاتا ہے بلکہ ڈپریشن جیسے حالات کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ روزانہ ہنسنے کی تھراپی اپنانے والے شخص کی ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

درد سے نجات:

ہنسی کو درد کو کم کرنے کا ایک قدرتی طریقہ ہے۔

مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے:

ہنسنے سے ہومیوگلوبن بڑحتا ہے جو سانس کی بیماریوں سے لڑنے میں مدد اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!