22سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سوالات اُٹھ گئے

22سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سوالات اُٹھ گئے

آکاش اوگلے کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کی موت کو محض ایک عام خودکشی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔
22سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سوالات اُٹھ گئے

Webdesk

|

16 Jun 2026

ممبئی: بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ سنچیتا اوگلے کی پراسرار موت کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ اداکارہ کے بھائی آکاش اوگلے نے پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسے نکات سامنے رکھے ہیں جنہوں نے اس افسوسناک واقعے کے گرد کئی نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

آکاش اوگلے کا کہنا ہے کہ ان کی بہن کی موت کو محض ایک عام خودکشی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سنچیتا اپنی وفات سے چند روز قبل مسلسل سشانت سنگھ راجپوت کا ذکر کر رہی تھیں اور ان کی آخری سوشل میڈیا سرگرمیوں میں بھی اسی حوالے کے آثار موجود تھے۔

اداکارہ کے بھائی کے مطابق ایک حیران کن بات یہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو دنیا کو الوداع کہا تھا، جبکہ سنچیتا کی موت بھی اسی تاریخ کو سامنے آئی، البتہ دونوں واقعات کے درمیان چھ سال کا فرق ہے۔

آکاش کا کہنا تھا کہ وہ اس مماثلت کو محض اتفاق نہیں سمجھتے اور ان کے خیال میں اس کے پس منظر میں مزید حقائق موجود ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنچیتا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی سشانت سنگھ راجپوت کی برسی سے متعلق تھی۔

آکاش کے مطابق اداکارہ نے ایک ریل شیئر کی تھی جس پر تحریر تھا کہ پھر 14 جون آ گئی، اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس پیغام کے پیچھے کوئی خاص معنی پوشیدہ تھے۔اپنے بیان میں آکاش نے شوبز انڈسٹری کے ماحول اور اس میں موجود دبا پر بھی سوالات اٹھائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان کی بہن ذہنی طور پر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں اور وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ انہوں نے آسانی سے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہوگا۔ ان کے بقول سنچیتا کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا جس نے انہیں شدید ذہنی دبا میں مبتلا کر دیا تھا۔

آکاش اوگلے نے حکومت اور تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف اور اعلی سطح پر تحقیقات کی جائیں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اداکارہ کن مسائل سے دوچار تھیں اور آیا کوئی ایسا عنصر موجود تھا جو انہیں مسلسل پریشان کر رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا مقف ہے کہ تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ابھی کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!