عالمی مقابلہ حسن کا تاج کس ملک کی ماڈل نے جیتا؟

عالمی مقابلہ حسن کا تاج کس ملک کی ماڈل نے جیتا؟

فتح کا اعلان سنتے ہی ماصل اسٹیج پر پھوٹ کر رو دیں
عالمی مقابلہ حسن کا تاج کس ملک کی ماڈل نے جیتا؟

ویب ڈیسک

|

18 Nov 2024

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ماڈل نے عالمی مقابلہ حسن کا تاج اپنے نام کرلیا۔

میکسیکو سٹی میں ہفتے کی شام 73ویں مس یونیورس کے فائنل میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی ماڈل کجایر تھویلوگ کو مس یونیورس 2024 کا فاتح قرار دے کر تاج پہنایا گیا ۔

رواں سال مقابلے میں 120 سے زائد مختلف ممالک کی ماڈلز نے شرکت کی۔

انہوں نے آخری واک میں گلابی رنگ کا اسٹریپ لیس گاؤن پہنا تھا۔ جیوری نے تمام شرائط پر پورا اترتا دیکھ کر کجایر کو فاتح قرار دیا۔

اپنی فتح کا اعلان سُن کر مس یونیورس فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اسٹیج پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رو دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!