علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Webdesk
|
29 Nov 2024
لراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستانی گلوکار کا ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ آئس باتھ کا تجربہ بے مثال ہے اور اس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اْن کے مطابق، آئس باتھ اسٹریس، اینزائٹی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں جس میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی محسوس ہو رہی ہے۔
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔
Comments
0 comment