عالیہ بھٹ رکشے پر سفر کرنے پر مجبورہوگئیں
Webdesk
|
9 Dec 2024
ممبئی : بالی ووڈ کی نامور ہیروئن اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی آٹو رکشہ میں بیٹھ کر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کو ہفتے کی شام ممبئی کے پاپارازی فوٹو گرافرز نے گیٹ وے آف انڈیا جیٹی پر دیکھا، جہاں وہ ڈھیلی قمیض اور خاکستری پینٹ میں ملبوس اپنے بالوں کو کندھوں پر گرائے رکشے میں سفر کرتی نظر آئیں۔
اس ویڈیو نے فوراً ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔اس دوران پاپا رازی فوٹو گرافر ان کا نام لے کر چلاتے رہے اور ان سے پوز دینے کی درخواست کرتے رہے، تاہم وہ ایک شخص کے ساتھ رکشے میں بیٹھیں اور چلی گئیں۔
کچھ لوگوں نے ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ وہ کسی 'مڈل کلاس' عورت کی ایکٹنگ کر رہی ہیں تبھی ایسے سفر کررہی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ وہ ممبئی کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایسا کررہی ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں جیٹی تک گاڑی لے جانا مشکل ہے، ایک بندے نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ارے بھائی جیٹی پر رکشہ جانے کی جگہ مشکل سے بنتی ہے تو وہاں رینج روور کیسے جائے گی۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ جہاں گاڑی نہیں گھستی وہاں آٹو ہی لینا پڑے گا، اس کے علاوہ بھی بہت سے مداحوں نے اس ویڈیو پر اپنی قیاس آرائی کی۔
Comments
0 comment