عمران خان کیلیے آواز اٹھانے پر جمائمہ کو بیٹوں پر فخر

عمران خان کیلیے آواز اٹھانے پر جمائمہ کو بیٹوں پر فخر

قاسم اور سلیمان نے حالیہ انٹرویو میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بات کی ہے
عمران خان کیلیے آواز اٹھانے پر جمائمہ کو بیٹوں پر فخر

ویب ڈیسک

|

14 May 2025

لندن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کا ایک انٹرویو شیئر کیا ہے، جس میں دونوں نے اپنے والد کی حراست کے بارے میں بات کی۔  

جمائما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ یہ ویڈیو دیکھیں اور شیئر کریں۔

انہوں نے زور دیا کہ عمران خان کو تقریباً دو سال سے تنہائی میں رکھا گیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے ان کی حراست کو "خودسر اور غیر قانونی" قرار دیا ہے۔  

انہوں نے لکھا کہ "براہ کرم یہ انٹرویو دیکھیں اور شیئر کریں، جس میں میرے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے اپنے والد عمران خان کے بارے میں بات کی ہے، جنہیں اقوام متحدہ کے 'خودسر اور غیر قانونی حراست' کے فیصلے کے باوجود تقریباً دو سال سے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔‘‘

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ اپنے والد کیخلاف ظلم پر آواز اٹھانے پر مجھے اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔

سلیمان اور قاسم نے انٹرویو میں اپنے والد کی جدوجہد اور موجودہ قانونی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔  

پی ٹی آئی چیئرمین کو گزشتہ دو سال سے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر کو تحریک انصاف کے حامیوں سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!