عاطف اسلم کی اہلیہ کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد

عاطف اسلم کی اہلیہ کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد

عاطف اسلم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں
عاطف اسلم کی اہلیہ کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد

Webdesk

|

16 Oct 2024

  کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

معروف گلوکار نے 15اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے ساتھ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی اہلیہ سارا بھروانہ اور فیملی کی تصاویر بھی شیئر کیں جس پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

عاطف اسلم نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اور سارہ بھروانہ کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا بھی ہے۔

عاطف اسلم نے اسی پوسٹ میں سارہ بھروانہ کی یونیفارم میں ملبوس کالج کے زمانے کی تصویر بھی شیئر کی، جس کے کیپشن میں عاطف نے لکھا کہ میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت۔

عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی۔ جوڑے کے ہاں 2014 میں پہلے بیٹے احد، 2019 میں دوسرے بیٹے آریان اور 2023 میں بیٹی حلیمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!