عاطف اسلم اور اہلیہ کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت

عاطف اسلم اور اہلیہ کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت

عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی
عاطف اسلم اور اہلیہ کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت

Webdesk

|

29 Apr 2024

  لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن میں اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

 اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصاویر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں۔

عاطف اسلم کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو فوٹوگرافر نے اپنی پوسٹ سے یہ تفصیلات ڈیلیٹ کردیں۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے ستاروں سے بھری نجی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں راحت فتح علی خان، وارث بیگ اور عاطف اسلم سمیت چند پاکستانی فنکاروں نے شاندار پرفارم کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!