59 mins ago
عتیقہ اوڈھو کا اپنی تیسری شادی سے متعلق اہم انکشاف
Webdesk
|
8 May 2026
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں تیسری شادی کرنے کا مشورہ دیا۔
سینئر اداکارہ کا ایک شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں یہ تجربہ کرچکی ہوں کیونکہ جب میری دوسری شادی ناکام ہو ئے کافی عرصہ گزرچکا تھا تو میرا بیٹا میرے پاس آیا اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے ثمر علی خان سے شادی کر لینی چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ تیسری شادی کے بالکل خلاف تھیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگ مذاق اڑائیں گے لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ امی اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے۔
بیٹے نے کہا کہ آپ کئی سال سے اکیلی رہ رہی ہیں، زندگی کے کئی اتار چڑھا دیکھ چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ آپ ثمر علی خان کے ساتھ کو قبول کر لیں کیونکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور آپ کو پسند کرتے ہیں۔
Comments
0 comment