عائزہ خان اور دانش تیمور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

عائزہ خان اور دانش تیمور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

دانش تیمور اور عائزہ خان نے بعد ازاں مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں
عائزہ خان اور دانش تیمور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

Webdesk

|

10 Feb 2026

مکہ مکرمہ: پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے والے دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں روحانی سفر پر ہیں۔

طویل عرصے سے مصروف شیڈول کے بعد اس اسٹار جوڑی نے کچھ وقت نکال کر سعودی عرب کا رخ کیا جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور مدینہ منورہ کی زیارت بھی کی۔

دانش تیمور اور عائزہ خان نے بعد ازاں مکہ مکرمہ سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں دونوں نہایت پرسکون اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

 مداحوں نے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کمنٹس میں جوڑی کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے دانش اور عائزہ آج نہ صرف کامیاب اداکار ہیں بلکہ دو خوبصورت بچوں کے والدین بھی ہیں۔

کیریئر کے اتار چڑھا کے باوجود دونوں کی مقبولیت برقرار ہے اور مداح آج بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔

رمضان سے قبل 2026 میں ادا کیے گئے اس روحانی سفر کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں فینز اسٹار جوڑی کے لیے دعاں اور محبت بھرے پیغامات بھیجتے نظر آ رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!