بھارت کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت

بھارت کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت

آندھرا پردیش کے محبوب نگر کے قریب ایک خوفناک کار حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
بھارت کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت

Webdesk

|

13 May 2024

ممبئی: بھارتی ریاست تیلگو اور کنٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ پاویترا جے رام ایک خوفناک سڑک حادثے میں لقمہ اجل بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیلگو ٹیلی ویڑن سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پاویترا جے رام کی اتوار کو ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔

آندھرا پردیش کے محبوب نگر کے قریب ایک خوفناک کار حادثے میں اداکارہ  موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پاویترا جے رام اپنی کزن کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں کہ کار بے قابو ہو کر سڑک ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔

یہ حادثہ اداکارہ کے کرناٹک کے منڈیا ضلع سے ہاناکیرے میں واپسی کے دوران پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں پاویترا کی کزن اپیکشا، ڈرائیور سری کانت اور اداکار چندر کانت شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اداکارہ پاویترا جے رام کی موت کی خبر نے کنٹر اور تیلگو فلم انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے اداکارہ کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!