2 hours ago
بہروز سبزواری کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
خود انہیں بھی پیسے ٹرانسفر کرنے کا میسج موصول ہوا۔
Webdesk
|
7 Jun 2026
لاہور: سینئر اداکار بہروز سبزواری کا وٹس ایپ اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ، ہیکر نے عزیز و اقارب اور دوستوں کو پیسے ٹرانسفر کرنے کے میسج کر دئیے ۔
بہروز سبز واری کے بھائی نے بتایا کہ ہفتہ کے روز نا معلوم ہیکرکی جانب سے وٹس ایپ ہیک کر کے ایڈریس بک میں فیڈ بڑی تعداد میں نمبروں پر پیسے ٹرانسفر کرنے کے میسج کئے گئے اور خود انہیں بھی پیسے ٹرانسفر کرنے کا میسج موصول ہوا۔
تاہم بھائی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ان کا وٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عزیز و اقارب اور دوستوں کی فون کالز آنے پر انہیں حقیقت سے آگاہ کیا گیا۔
Comments
0 comment