بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔۔ آئمہ بیگ کا اہم انکشاف

بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔۔ آئمہ بیگ کا اہم انکشاف

آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ 'بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی
بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔۔ آئمہ بیگ کا اہم انکشاف

Webdesk

|

2 Aug 2024

لاہور : پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے ملک چھوڑ کا جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں کا جواب دیدیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام  اسٹوریز  میں لکھا تھا کہ 'بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی' جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی اسٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک، دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں، ملک چھوڑنے پر خوش نہیں لیکن یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔

آئمہ بیگ کی اسٹوریز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے تھے کہ آئمہ بیگ ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں۔

بعد ازاں آئمہ بیگ نے دبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ تو وہ ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی موسیقی کو خیرباد کہ رہی ہیں۔گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصے کیلئے کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!