چاہت فتح علی خان کا گانا بدو بدی 2 ریلیز ہوگیا

چاہت فتح علی خان کا گانا بدو بدی 2 ریلیز ہوگیا

بدو بدی 2 جاری کردیا ہے لیکن یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل پلٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کا گانا بدو بدی 2 ریلیز ہوگیا

Webdesk

|

18 Jun 2024

بھونڈی گلوکاری سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع پر اپنا گانا بدوبدی 2 ریلیز کردیا۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ گانا بدو بدی 2 جاری کردیا ہے لیکن یہ گانا یوٹیوب کی بجائے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس جیسے سوشل پلٹ فارمز پر شیئر کیا گیا ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب نے پہلا بدو بدی گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا جس پر انہیں 30 ملین کے قریب ویوز حاصل ہوگئے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مسائل سے محفوظ رہنے کے لئے دیگر سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ بدو بدی گانے کی سیزیز جاری کریں گے لیکن وہ ان گانوں کو یوٹیوب پر جاری نہیں کریں گے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو مجھ سے جلتے ہیں اور میرے چینل کو بڑھتا ہوا دیکھ نہیں سکتے۔

چاہت علی خان نے اس گانے میں نئی ماڈل لائبہ خان کا انتخاب کیا ہے جو مختلف اسٹیج شوز اور ماڈلنگ میں پرفارم کرچکی ہیں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!