چاہت فتح علی خان کی فلم ''سبق'' عید پر ریلیز ہوگی

چاہت فتح علی خان کی فلم ''سبق'' عید پر ریلیز ہوگی

انٹرنیٹ سنسنیشن چاہت فتح علی خان نے اپنی آنے والی فلم سبق کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔
چاہت فتح علی خان کی فلم ''سبق'' عید پر ریلیز ہوگی

Webdesk

|

4 Jun 2024

 بے سرے گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی، گلوکار نے فلموں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

انٹرنیٹ سنسنیشن چاہت فتح علی خان نے اپنی آنے والی فلم سبق کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔

بے سری گلوکاری کے باعث شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان نے اپنی آنے والی فلم کا ٹریلر اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا، میری پہلی فلم، سبق، عید مبارک کے دن ریلیز ہو رہی ہے، انشا اللہ۔

''سبق '' فلم فراز احمد کی ہدایت کاری میں بننے والی ایک مزاحیہ مووی ہوگی جو دوسری شادی اور سوشل میڈیا انفلوئسنرز زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔

ٹریلر میں انہوں نے اپنا مشہور تکیہ کلام دلوں کی جان، چاہت فتح علی خان، آل دا وے فرام لندن بھی استعمال کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!