چاہت فتح علی کے حوالے سے امریکی کارٹون میں پیش گوئی؟

چاہت فتح علی کے حوالے سے امریکی کارٹون میں پیش گوئی؟

عمران عباس نے دعوی کیا ہے کہ دی سمپسنز کارٹون میں چاہت فتح علی خان کی پیش گوئی کی گئی تھی
چاہت فتح علی کے حوالے سے امریکی کارٹون میں پیش گوئی؟

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

امریکا کی مشہور کارٹو سیریز دی سمپسنز مستقبل کی مستقبل کے حوالے سے کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

دی سمسپنز نے ٹرمپ کے اقتدار میں آنے، کملا ہیرس کے نائب صدر بننے، بیروت دھماکے، ٹائی ٹینک ڈوبنے، کورونا وائرس، ٹائٹن آبدوز تباہ ہونے سمیت کئی واقعات کی منظر کشی اپنے کارٹون سیریز میں کی۔

اس کارٹون سیریز میں کی جانے والی منظر کشی کو انٹرنیٹ صارفین اور شائقین درست پیش گوئی قرار دیتے ہیں۔

دنیا بھر کے واقعات کی پہلے سے پیش گوئی کرنے والے سمپسنز کارٹون میں چاہت فتح علی خان، اُن کے گانے بدوبدی اور ماڈل کے حوالے سے پیش گوئی کا دعوی بھی سامنے آیا ہے۔

اداکار عمران عباس نے سمپسنز کارٹون کی قسط کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں گلوکار ہو بہ ہو چاہت فتح علی خان سے مل رہا ہے جبکہ اُس کے ساتھ کھڑی لڑکی کی کارٹون کردار میگی کی شکل بھی بدوبدی کی ماڈل وجدان راؤ سے مل رہا ہے۔

یہ تصویر اور عمران عباس کا دعوی سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ایک بار پھر 1989 سے شروع ہونے والی امریکی کارٹون سیریز کے لکھاری کو سرخ سلام پیش کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!