کریتی سینن کتے کو راکھی باندھنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کریتی سینن کتے کو راکھی باندھنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

کریتی سینن حال ہی میں رکشا بندھن کے ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں
کریتی سینن کتے کو راکھی باندھنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

Webdesk

|

25 Aug 2026

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو رکشا بندھن کے اشتہار میں کتے کو راکھی باندھنا مہنگا پڑگیا۔

کریتی سینن حال ہی میں رکشا بندھن کے ایک اشتہار میں نظر آئی ہیں جس میں انہوں نے آف وائٹ رنگ کا بریلیٹ (bralette) اسٹائل بلاز پہنا تھا، اس کے ساتھ اداکارہ نے کیپ اور ڈریپڈ اسکرٹ کا انتخاب کیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو یہ بولڈ لباس کچھ خاص پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے تہوار کی اس مہم کے لیے اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر سوال اٹھائے۔

اس کے علاوہ اشتہار میں کتے کی موجودگی کو بھی کئی صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا، اشتہار میں کریتی کو کتے کے بھونکنے کے بعد اسے روایتی راکھی باندھتے ہوئے بھی دکھایا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!