ڈاکٹر نبیہہ کے دوسرے شوہر اور سسرالیوں پر سنگین الزامات

ڈاکٹر نبیہہ کے دوسرے شوہر اور سسرالیوں پر سنگین الزامات

انفلوئنسر نے بتایا وہ 2 ماہ سے اپنے گھر پر ہیں
ڈاکٹر نبیہہ کے دوسرے شوہر اور سسرالیوں پر سنگین الزامات

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2026

معروف سوشل میڈیا انفلوئنس اور ڈاکٹر نبیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دوسرے شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر نبیہ نجی ٹی وی میں میزبان فضا علی کے پروگرام میں شریک ہوئیں۔

انہوں نے جذباتی انداز سے کہا کہ وہ حارث کھو کر میرے ساتھ باہر جانے میں کتراتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ والدین برا مانتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہ نے اشکبار انکھوں کے ساتھ بتایا کہ وہ سامان اٹھا کر اپنے گھر واپس اگئی ہیں اور گزشتہ دو ماہ سے اپنے گھر پہ ہی مقیم ہیں۔

بہترین ڈاکٹر نبیہہ نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کو اس طرح نہیں چھوڑیں گی اور کسی کو بھی یہ اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کسی لڑکی کی زندگی میں ا کر اپنا نام اسے دے اور استعمال کر کے چلتا بنے۔

انہوں نے کہا کہ میں لڑنے جھگڑنے والی لڑکی نہیں تاہم اس طرح اسانی سے اب چھوڑوں گی بھی نہیں۔

پروگرام میں شریک وکیل سے فضا علی نے ڈاکٹر نبیہ کی مدد کرنے کی استدا کی جس پر انہوں نے انفلوئنسر کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ یہ میری بہن ہے اور میں ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہوں جو کہ بالکل مفت ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!