ڈکی بھائی کی اہلیہ کی صحت سے متعلق اہم خبر

ڈکی بھائی کی اہلیہ کی صحت سے متعلق اہم خبر

عربوں جتوئی نے عدالت کو آگاہ کر کے میڈیکل رپورٹ پیش کردیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ کی صحت سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک

|

8 Oct 2025

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی المعروف سعد الرحمان کی اہلیہ عربوں جتوئی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی میعاد مکمل ہونے پر وہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

ان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ "عروب جتوئی بیمار ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں، ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔"

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جوئے کی غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزام میں ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی، اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر کے نوجوانوں کو جوا کھیلنے کی ترغیب دی، جس سے کئی افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔

کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!