ڈکی بھائی نے 100 روزہ خاموشی توڑ دی، تہلکہ خیز انکشاف
ویب ڈیسک
|
6 Dec 2025
کراچی: معروف یو ٹیوبرسعد الرحمن المعرف ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ آج میں آپ سے سعد الرحمن بن کے بات کروں گا نہ کہ ڈکی بھائی، میں نہیں چاہتا کہ کوئی یہ سوچے اس ویڈیو کا مقصد یہ ہے کہ میرے اوپر جو ایف آئی آر ہوئی ہے، اس کی کوئی Justification ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کسی بھی content سے آج تک کوئی بھی Negetive impect ہوا ہے، اس کے لئے میں معافی چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں لیکن جانے انجانے میں کچھ ایسا ہوا جو نہیں ہونا چاہئے تھا اس کے لئے میں معافی چاہتا ہوں۔
ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ میرے ساتھ یہ ہوگا، انہوں نے کہا ایئرپورٹ سے امیگریشن والے مجھے حراست میں لے لیتے ہیں۔
یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی حالیہ حراست کے دوران ایک ایف آئی اے افسر نے ان کے گھر والوں سے بھاری رقم بٹوری اور ان کے مالیاتی اکانٹس کو بھی نشانہ بنایا۔
اپنے بیان کردہ ویڈیو میں ڈکی بھائی نے دعوی کیا کہ ایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری نے تفتیش کے دوران ان کی اہلیہ عروب سے 60 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ افسر نے ان کے Binance اکاؤنٹس بند کروا دیے تاکہ ان کی رقم تک رسائی حاصل کی جا سکے۔
جبکہ ان کے بقول یہ اقدام کسی بھی قانونی جواز کے بغیر کیا گیا۔ڈکی بھائی نے کہا کہ وہ جلد اس معاملے کی مزید تفصیلات سامنے لائیں گے۔
Comments
0 comment