3 hours ago
ڈکی بھائی نے ویڈیو جاری کردی، تہلکہ خیز انکشاف
Webdesk
|
7 Dec 2025
کراچی: ملک کے معروف یو ٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ویڈیو میں کہا کہ آج میں آپ سے سعد الرحمن بن کے بات کروں گا نہ کہ ڈکی بھائی، میں نہیں چاہتا کہ کوئی یہ سوچے اس ویڈیو کا مقصد یہ ہے کہ میرے اوپر جو ایف آئی آر ہوئی ہے، اس کی کوئی Justification ہے، میرے کسی بھی content سے آج تک کوئی بھی Negetive impect ہوا ہے، اس کے لئے میں معافی چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو تفریح فراہم کرتا رہوں لیکن جانے انجانے میں کچھ ایسا ہوا جو نہیں ہونا چاہئے تھا اس کے لئے میں معافی چاہتا ہوں۔
ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ میرے ساتھ یہ ہوگا، انہوں نے کہا ایئرپورٹ سے امیگریشن والے مجھے حراست میں لے لیتے ہیں۔انہوں نے اپنی جاری کی گئی ویڈیو میں تفصیلی گفتگو کی۔
Comments
0 comment