ڈیلیوری رائیڈرز کا ندا یاسر سے معافی کا مطالبہ

ڈیلیوری رائیڈرز کا ندا یاسر سے معافی کا مطالبہ

رائیڈرز نے کہا کہ آپ نے ہمیں تکلیف دی ہے اور مارننگ شو میں معافی مانگنی چاہیے۔
ڈیلیوری رائیڈرز کا ندا یاسر سے معافی کا مطالبہ

Webdesk

|

8 Dec 2025

ڈیلیوری رائیڈرز کی جانب سے ٹی وی میزبان ندا یاسر سے ان کے حالیہ ریمارکس کے بعد معافی مانگنے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے، ڈیلیوری رائیڈرز کے بقول ان کا حالیہ بیان ان کی بے عزتی اور ان کے کام کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں آتا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں فوڈ ڈلیوری رائیڈرز کا کہنا تھا کہ انہیں آرڈرز کی فراہمی کے دوران کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹی وی میزبان کے پیسے کی تبدیلی کے بارے میں جھوٹ بولنے کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں۔

رائیڈرز نے کہا کہ آپ نے ہمیں تکلیف دی ہے اور مارننگ شو میں معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شو کے دوران، ندا یاسر نے دعوی تھا کیا کہ ڈیلیوری کرنے والے غیر ضروری مسائل پیدا کرتے ہیں، ان پر الزام عائد کیا تھاکہ صارفین سے اضافی رقم لینے کے لئے کھلا نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مشورہ دیا تھا کہ لوگوں کو صحیح رقم تیار رکھنی چاہئے اور اصرار کیا تھا کہ کھلے پیسے فراہم کرنا سوار کی ذمہ داری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!