فلک شبیر نے شوہروں کو بیگم کے مشورے پر عمل کرنے کا مشورہ دے دیا
Webdesk
|
8 Nov 2024
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے بیگم کی بات پر عمل کا مشورہ دے دیا۔
سارہ خان اور فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی اور دونوں کی اب ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔
فلک شبیر سارہ خان سے محبت اور اس کے اظہار کے نت نئے طریقوں کے باعث اپنے چاہنے والوں میں بہت مشہور ہیں۔
حال ہی میں فلک شبیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو خوش رہنے کیلئے ایک نرالا مشورہ دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر گلوکار فلک شبیر کی اسٹوری پر درج تھا کہ اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی سنیں، پھر اچھی طرح غوروفکر کرنے کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیگم کہتی ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس ہی فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان اور بیٹی عالیانہ فلک کو فارم ہاس اور مرسڈیز بینز تحفے میں دی ہے۔
Comments
0 comment