3 hours ago
گلوکارہ شکیرا ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری
Webdesk
|
18 May 2026
اسپین: کولمبین گلوکارہ شکیراکو ہسپانوی عدالت نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہیکہ شکیرا کو ادا کیی گئے جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیی گئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔
شکیرا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں رہائش کے باوجود بیرونِ ملک رہائش ظاہر کر کے تقریبا ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس ادا نہیں کیا۔
ہسپانوی قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص6 ماہ سے زیادہ اسپین میں قیام کرے تو اسے ٹیکس مقاصد کے لیے مقامی رہائشی تصور کیا جاتا ہے۔
شکیرا نے ہمیشہ الزامات کی تردید کی اور مقف اختیار کیا کہ اس عرصے میں ان کی زیادہ تر آمدنی عالمی میوزک ٹورز سے تھی اور وہ طویل عرصہ اسپین سے باہر رہیں۔
Comments
0 comment