گائے کا گوشت کھانے اور پکانے کا الزام، بھارتی اداکارہ کی جان پر بن آئی
ویب ڈیسک
|
29 Jun 2024
بھارت کے انتہا پسند گائے کا گوشت کھانے پر اداکارہ کو قتل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کلکتہ میں مقیم بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹڑجی نے انکشاف کیا کہ حالیہ شو میں ایک شخص نے گائے کے گوشت کا پکوان تیار کیا، جس کے بعد میں نے اُسے چکھا اور شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں نے بھی شو کے دوران گائے کا گوشت پکایا اور پھر کھایا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، نہ کبھی یہ گوشت پکایا اور نہ ہی اسے ہاتھ لگایا، مجھے دھمکیاں دینے والے غور سے ویڈیو دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں کہ میں نے کب گائے کے گوشت کو ہاتھ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف مذکورہ شخص سے گفتگو کی تھی۔ بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ شو عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے رکھا گیا تھا اور میں نے اس بنگلادیشی شو میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔ سدیپا چٹرجی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں میں سے زیادہ تر لوگوں نے تو ویڈیو دیکھی ہی نہیں، مجھے سیاسی مفاد کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment