حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

حبا بخاری نے خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
حبا بخاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Webdesk

|

29 Dec 2024

شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے گھر پہلے بچے کا استقبال کیا، جس کا نام عینور رکھا گیا۔

حبا بخاری نے خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا، "اس سال نے ہماری زندگیوں کو اتنے خوبصورت انداز میں بدل دیا کہ میرے لیے الفاظ میں بیان کرنا واقعی ممکن نہیں ہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔ ہمارا چھوٹا فرشتہ، آپ ہماری زندگیوں میں روشنی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام AYNUR رکھا ہے جس کا مطلب ہے چاندنی۔

جوڑے کے مداحوں اور دوستوں کی جانب سے  سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سیلاب اُمڈ آیا۔بہت سے لوگ اس اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور ننھے کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔

حبا بخاری اور آریز احمد، جو اپنے رشتے کی تصدیق کے چند ماہ بعد، جنوری 2022 میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اب بحیثیت والدین اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوش ہیں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!