حج 2024 کے ننھے اور معصوم عازمین کی خوبصورت تصاویر
ویب ڈیسک
|
15 Jun 2024
رواں سال حج ادا کرنے والوں میں ننھے اور معصوم عازمین بھی شامل ہیں جن میں سے کچھ کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔
ان ننھے عازمین نے لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں جو اپنے والدین کے ہمراہ چھوٹی سی عمر میں بڑی سعادت حاصل کررہے ہیں مگر واضح رہے کہ حج بالغ اور عاقل ہونے کے بعد ہی فرض ہوتا ہے۔
منتظمین نے مطابق رواں سال مقامی اور غیر مقامی بچوں نے بھی شدید گرمی کے باوجود پہلے منی اور پھر میدان عرفات میں اپنے والدین کے ہمراہ وقت گزار کر عبادت کی۔
واضح رہے کہ آج تقریبا 18 لاکھ 33 ہزار 164 مقامی و غیر مقامی عازمین نے رکن اعظم ادا کیا اور سارا دن میدان عرفات میں گزار کر رب سے اپنے گناہوں کی بخشش بھی طلب کی۔
عرب میڈیا کے مطابق میدان عرفات میں بیک وقت بیس لاکھ سے زائد لوگ تھے، جن میں سے حاجیوں کی تعداد 18 لاکھ 33 ہزار 164 تھی، ان میں مرد حاجی 9 لاکھ 57 ہزار 137 جبکہ خواتین 8 لاکھ 75 ہزار 27 تھیں۔
غیر ملکی عازمین کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار 310 جبکہ مقامی 2 لاکھ 18 ہزار 54 افراد تھے۔ غیرمقامیوں میں 60 ہزار 251 ایسے بھی عازمین تھے تو پیدل چل کر حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچے ہیں۔
Comments
0 comment