حماد اظہر نے دوسری شادی کرلی؟ صحافی کا دعوی

حماد اظہر نے دوسری شادی کرلی؟ صحافی کا دعوی

نجم الحسن باجوہ نے حماد اظہر کے ٹویٹ کا مزید وضاحتی جواب بھی دے دیا
حماد اظہر نے دوسری شادی کرلی؟ صحافی کا دعوی

ویب ڈیسک

|

26 Sep 2024

پاکستانی صحافی نجم الحسن نے پاکستان تحریک انصاف کے روپوش رہنما حماد اظہر کی معروف اینکر کے ساتھ شادی کا دعویٰ کیا۔

نجم الحسن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا کہ ’لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو‘۔

اس پر حماد اظہر نے جواب میں صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹویٹ کے نیچے تو میرا ہی نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا شکریہ جو مجھے ہینڈسم تصور کرتے ہیں البتہ اگر کبھی ایسی کوئی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا‘۔ 

صحافی نجم الحسن نے پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میں اپنی خبر پر قائم ہوں اور انکار کرنا آپ کا حق ہے ویسے حماد صاحب لاہور میں ماشاء اللہ ہینڈ سم تو آپ ہی ہیں۔

نجم الحسن باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں خاتون کا تذکرہ تو نہیں کیا البتہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اینکر شفا یوسفزئی کا نام چل رہا ہے اور صارفین کا دعوی ہے کہ حماد اظہر کی شادی بھی اُن سے ہی ہوئی ہے۔

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!