ہانیہ عامر کو اسرائیلی کمپنی کے لیے کام کرنا مہنگا پڑ گیا

ہانیہ عامر کو اسرائیلی کمپنی کے لیے کام کرنا مہنگا پڑ گیا

انسٹاگرام صارفین نے ہانیہ عامر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ہانیہ عامر کو اسرائیلی کمپنی کے لیے کام کرنا مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اسرائیل سے منسلک ایک برانڈ کے لیے کام کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر نئے کام کا پرومو شیئر کیا۔ مقبول اسکن کیئر برانڈ L’Oreal کی ملکیت ہے جسے اسرائیل میں اپنی کاروباری مشق کی وجہ سے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

ہانیہ عامر کو اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اداکارہ سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی منافقت کے حوالے سے بھی سوال کیا۔

انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’’اپنی فلسطینی پوسٹوں کو پن کرنا پھر بھی ایسے برانڈز کو فروغ دینا جو نسل کشی کو فنڈ دیتے ہیں؟"

ایک مداح نے اداکار کو نرمی سے مشورہ دیا، "میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ گارنیئر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بائیکاٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔ میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ یہ ایک نظر انداز ہو سکتا ہے، اور میں آپ کے اثر و رسوخ کی تعریف کرتا ہوں۔ اور اہم مسائل پر آواز اٹھاتے ہوئے، ہم عالمی برادری پر اجتماعی طور پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں جو ہماری اقدار کے مطابق ہیں۔"

واضح رہے کہ گرانیر پیرنٹ کمپنی میگڈال یومیک اسرائیل میں ایلوریئیل فیکٹری اور بالخصوص یورپ و شمالی امریکا مین بالوں سمیت جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!