3 hours ago
ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
ان کا سفر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے مداحوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Webdesk
|
15 Apr 2026
پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ایک بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2 کروڑ (20 ملین) سے تجاوز کر گئی۔
ہانیہ عامر اپنی پُرکشش شخصیت، مداحوں سے جُڑے رہنے کے انداز اور منفرد آن لائن موجودگی کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل فالوونگ رکھنے والی فنکارہ بن گئی ہیں۔
ڈراموں میں کامیاب کرداروں سے لے کر انسٹاگرام پر دلچسپ اور دلکش مواد تک، ان کا سفر عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے مداحوں کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments
0 comment