ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا

ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا

معروف اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
ہانیہ عامر نے شادی سے متعلق مداحوں کو بتادیا

Webdesk

|

10 Nov 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شوخ چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو بتادیا۔

معروف اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں، جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

ہانیہ عامر سے پروگرام میں شریک ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے، شادی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ سادی سی لڑکی ہوں جب بھی شادی کروں گی تو ڈھنڈورا پیٹ دوں گی اور سب کو بتا دوں گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سرحدوں پر لگے بوڈرز عوام کو جدا نہیں کر سکتے، آپ دل سے جسے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا،  اسی لیے میں غیر ملکی دورے کرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان سے مل سکوں اور مجھے آپ سب سے مل کر خوشی اور بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!